پندرہ ساہیوال گائیوں کی مِلک ریکارڈنگ ہوچکی ہے۔ ان کے دودھ کا ریکارڈریڈ گولڈ کلب میں درج ہے ۔ ان کے علاوہ جن حضرات کے پاس ایسی گائیں ہوں جو بیس لیٹر سے زیادہ یومیہ دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں ان کو مزید  15اپریل تک کا وقت دیا جاتاہے کہ وہ اپنی گائیوں کی ادارہ ہذا سے رجسٹر یشن کرواکران کےددودھ کی ریکارڈنگ حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی سے کروالیں۔ جن گائیوں کا  یومیہ دودھ بیس کلو یااس سے زیادہ ہوگا۔ یہ قومی گائیں کہلائیں گی ۔ اور پہلی بیس گائیوں کو مبلغ   -/ 20،000 روپے  اعزازیہ سے نوازا جائے گا۔