ساہیوال کیٹل بریڈرز سوسائٹی پنجاب
پاکستان نے ساہیوال
کیٹل بریڈرز میلہ وٹو فارم جہانگیرآباد پر
15-04-2010
کو منقعد کروایا۔
سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ گورنمنٹ
پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
----------
منصوبہ افزائش نسل
گورنمنٹ لائیو سٹاک فارمز کی دو
ہزار گائیوں کے علاوہ پرائیویٹ فارموں کی آٹھ
ہزار ساہیوال نسل کی گائیں رجسٹرڈ کرنے کے بعد
اب فیز ۲ میں مزیاد پانچ ہزار گائیں رجسٹرڈ کی
جارہی ہیں۔اس کے لیے سٹاک ریکارڈ ر ز کام کر رہے
ہیں۔ جو کہ رجسٹر یشن کرنے ،شناختی نمبر
لگانے،مصنوعی نسل کشی اور ہر ماہ صبح شام دودھ
کار یکارڈاور مراعاتی سروس مہیا کرنے کے ذمہ دار
ہیں۔ ہر سال گائیوں اور سانڈھوں کو جینیاتی طور
پر پرکھا جاتاہے اور نتائج ہر سال ستمبر میں
شائع کر دیے جاتے ہیں جو گائیں دودھ کے ریکارڈ
کے مطابق بہت اچھی ثابت ہوتی ہیں ان کے بچھڑے
خصوصی قیمت پر خرید کیے جاتے ہیں اور ا ن میں سے
بہترین بچھڑے آئندہ نسل کشی کے جائزہ پروگرام
میں ڈالے جاتے ہیں ان سانڈوں سے سیمن حاصل کرنے
کے لیے انہیں سیمن پروڈکشن یونٹ قادر آباد بھیج
دیا جاتاہے ۔ اپنی اولاد کی بنیاد پر پرکھے گئے
10فیصد بہترین سانڈھوں کا سیمن آءندہ کے سانڈ
پید ا کرنے کے لیے سب سے اچھی گائیوں کی بریڈنگ
کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ نئے بریڈنگ پلان کے تحت
15000گائیوں پر 150سانڈ پراجنی ٹیسٹ ہونگے۔